15 اپریل 2012 - 19:30

امریکہ کے اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے لکھا ہے کہ صہیونی ریاست اور امریکی کانگریس استنبول مذاکرات میں اسلامی جمہوریہ ایران کی سفارتی کامیابی پرسیخ پا ہیں۔

ابنا: وال اسٹریٹ جرنل میں جی سولومن اور جو پارکینسن نے اسلامی جمہوریہ ایران اور پانچ جمع ایک کے حالیہ ایٹمی مذاکرات کے بارے میں ایک مضمون لکھا ہے جس میں آیا ہےکہ امریکی کانگریس اور اسرائیل استنبول مذاکرات کے نتائج سے شدید جنجھلاہٹ میں مبتلا ہوچکے ہیں اور پابندیوں کو ختم کرنے نیز اپنا ایٹمی پروگرام جاری رکھنے کے لئے ایران کو جو سنہری سفارتی موقع ملا ہے اس سے بہت زیادہ پریشان دکھائي دیتے ہیں۔

اس اخبار نے لکھا ہےکہ استنبول اجلاس کے نتائج کے پیش نظر صہیونی لابیاں امریکی صدر اوباما اور ان کے سفارتی حلیفوں پر دباؤ بڑھادیں گي۔ اس اخبار کے مطابق ایران کے ایٹمی معاملے پر مغرب کی کشمکش سے عالمی سطح پر انرجی کی قیمتوں میں کافی اضافہ ہوچکا ہے۔ وال اسٹریٹ جرنل نے امریکی کانگریس میں اسرائيلی لابی کی ان دھمکیوں کی طرف اشارہ کرتےہوئے کہ اگر ایران نے یورینیم کی افزودگي بند نہ کی تو اس پر پابندیاں لاگو رہیں گي لکھا ہےکہ استنبول مذاکرات کے نتیجے میں یورپی یونین کے خارجہ پالیسی کمیشن کی سربراہ نے سرکاری طور پر بارہا یہ جملہ دوہرایا تھا کہ ایران کو پرامن ایٹمی انرجی سے استفادہ کرنے کا حق حاصل ہے۔.......

/169